103

باجوڑ ایجنسی میں طوفانی بارش سے 6 افراد جاں بحق 16 زخمی

(ویب ڈیسک)پشاور: باجوڑ ایجنسی کے مختلف علاقوں میں طوفانی ہوا اور موسلا دھار بارش سے 6 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ باجوڑ ایجنسی میں طوفانی ہوا اور موسلادھار بارش سے مختلف علاقوں میں دیواریں اور چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق 16 زخمی ہوگئے۔ موسلادھار بارش کے باعث حادثات میں زخمی افراد کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیٹیکل انتظامیہ، سیکیورٹی فورسز اور مقامی لوگوں نے امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں